گانچھے، نالوں اور دریائوں کے اطراف سے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ

گانچھے (پ ر)ڈپٹی کمشنر گانچھے کیپٹن (ر) اریب مختارکی زیر صدارت ضلعی ہیڈکوارٹر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کے تمام سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ، لوکل گورنمنٹ اینڈ دیہی ترقی (LG&RDD) کے نمائندے، اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع گانچھے کے نالوں اور دریائوں کے کناروں پر بڑھتی ہوئی تجاوزات، قدرتی آفات سے بچاو کے اقدامات، اور ٹائون پلاننگ سے متعلق امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلی گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ قدرتی آفت کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ تمام نالوں اور دریاں کے اطراف موجود تجاوزات کی نشاندہی ہنگامی بنیادوں پر مکمل کی جائے۔غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے فوری اور مثر کارروائی کی جائے۔ مستقبل میں شہری علاقوں کی منصوبہ بندی اور نظم و نسق کے لیے ٹائون مینجمنٹ پالیسیوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں نقصانات کو کم کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد میں بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ عوامی تعاون سے تجاوزات کے خاتمے کی مہم کو کامیاب بنائیں تاکہ علاقے میں قدرتی آفات سے تحفظ کے اقدامات مثر انداز میں ممکن بن سکیں۔اجلاس کے اختتام پر تمام محکموں کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دلایا کہ وہ جاری کردہ احکامات پر فوری عملدرآمد کریں گے اور پیش رفت رپورٹ جلد از جلد جمع کرائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں