سکردو (بیورو چیف)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں ضلع سکردو کے اسکولوں سے تنخواہ لینے والی50اساتذہ کی پوسٹنگ نے تعلیمی عمل کو شدید متاثر کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ تعلیمی سال کے دوران اساتذہ کا تبادلہ غیر منصفانہ ہے جس سے طلبہ کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری، سیکریٹری تعلیم اور دیگر اعلی حکام کی سفارش پر اس وقت گلگت اور دیگر اضلاع میں بااثر شخصیات کی بیگمات اور من پسند اساتذہ کو تعینات کیا جا رہا ہے، جو ضلع سکردو کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔سکردو کے کئی اساتذہ اپنی اصل پوسٹنگ نہ ہونے کے باعث دیگر اضلاع میں مشکلات کا شکار ہیں۔ عوام نے چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ احکامات گلگت بلتستان کے تمام اضلاع پر یکساں طور پر نافذ کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر سکردو سے 50 اساتذہ کا تبادلہ کھرمنگ اور شگر کیا گیا ہے تو بدلے میں وہاں ڈیوٹی دینے والی میل اور فی میل اساتذہ کی سکردو میں واپسی کو فوری یقینی بنایا جائے۔ بصورت دیگر سکردو کے عوام اور طلبہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ عوام کا کہنا ہے کہ تعلیمی سال کے دوران اساتذہ کا تبادلہ غیر منصفانہ ہے جس سے طلبہ کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔
سکردو کی پچاس بااثر اساتذہ دوسرے اضلاع میں تعینات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







