سکردو (محمد اسحاق جلال) اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری علامہ شبیر میثمی نے کہاہیکہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ اٹل ہے تاہم کسی بھی جماعت سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے ہیں سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہورہی ہیں تاہم اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے تمام آپشنز کھلے ہیں حتمی فیصلہ سیاسی کونسل کی سفارش پر علامہ سید ساجد علی نقوی کریں گے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گورنر سید مہدی شاہ ہمارے لئے قابل احترام تھے ہیں اور رہیں گے اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات انہوں نے کی ہے ہم نے نہیں اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ابھی وقت ہے بات چیت ہر کسی سے ہورہی ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ کسی جماعت سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے معاملات فائنل کرلئے گئے ہیں سیاسی بات چیت کا عمل جاری ہے اور جاری رہے گا بات چیت کے لئے دروازے بند نہیں کئے جاسکتے تمام جماعتیں اور سیاسی شخصیات قابل احترام ہیں سب سے بات چیت ہوتی رہتی ہے گورنر وزیراعلی سمیت گلگت بلتستان اسمبلی کے بہت سارے اراکین سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں بات چیت کا دروازہ کبھی بھی بند نہیں کیا جاسکتا انشا اللہ گلگت بلتستان اور پاکستان کے مفاد میں سیاسی فیصلے ہونگے گلگت بلتستان پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے گلگت بلتستان اور پاکستان کی مضبوطی ہمارا مشن ہے جی بی کے عوام کی امنگوں کے عین مطابق اقدامات اٹھائے جائیں گے الیکشن کا عمل شروع ہوا چاہتا ہے۔
اتحاد،سیٹ ایڈجسٹمنٹ ،تمام آپشنز اوپن، عوام کے مفاد میں فیصلے ہوں گے، اسلامی تحریک
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







