پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ، پاک فوج نےافغانستان کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور اور شدیدجواب دیا.
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال اور بارام چاہ میں بلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد خوارج کو بارڈر پار کروانا تھا، پاکستان فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیا گیا.
پاک فوج نے متعدد افغان پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، پاکستان کی بروقت کارروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ، درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک ہوگئے.
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان اپنی متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار، لاشیں بکھری ہوئی ہیں ، افغانستان کی جانب سے یہ جارحیت اُس وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر ہیں.







