صادق خان نے ممدانی کے میئر منتخب ہونےکو فنٹاسٹک فتح قراردیدیا

sadiq khan

لندن کے میئر صادق خان نے ظہران ممدانی کے میئر نیویارک منتخب ہونے کو فنٹاسٹک فتح قرار دے دیا۔

ایک بیان میں میئر لندن صادق خان نے کہا کہ نیویارک کے شہری خوف، پُر امید اور تقسیم پر اتحاد کا انتخاب کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

میئر لندن کا کہنا تھا کہ لندن کی طرح نیویارک بھی لبرل، کثیرالثقافتی، ترقی پسند اور انتہائی کامیاب شہر ہے،جو کچھ صدر ٹرمپ ہیں ہم اس کی ضد ہیں۔

واضح رہے کہ برٹش پاکستانی صادق خان مغربی دنیا کے بڑے شہر لندن کے 2016 میں پہلی بار میئر بنے تھے جس کے بعد صادق خان نے 2021 اور2024 میں بھی یہ معرکہ جیت لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں