سکردو(چیف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ نے کہاہیکہ تحریک انصاف کے خالد خورشید کی حکومت اور گلبر خان کی حکومت آپ نے بنائی اب بھی آپ ہمیں مسترد کرکے حفیظ الرحمن کو حکمراں بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہم آپ کے اوپر ماتم ہی کرسکتے ہیں اور کچھ نہیں ہمارا مقابلہ تو آج بھی لامحالہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہی ہے وہ ہفتہ کے روز سکردو کے مقامی ہوٹل میں پارٹی کے رہنمائوں عمران ندیم بشارت ظہیر غلام شہزاد آغا وزیر وقار علی سید محمد علی شاہ اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے انہوں نے کہاکہ بات چیت کے دروازے کسی کیلئے بھی بند نہیں کئے اسلامی تحریک ایم ڈبلیو ایم جے یو آئی سے بات چیت ہورہی ہے یہاں تک کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ بھی بات ہورہی ہے ان جماعتوں کے ہمراہ ہماری بیٹھک بھی ہوچکی ہے اتحاد کیلئے کسی کے ساتھ بھی بات ہوسکتی ہے مگر ابھی کوئی چیز فائنل نہیں ہوئی سکردو حلقہ نمبر 1 کے حوالے سے بڑا سر پرائز دیں گے یہاں پارٹی رہنمائوں کو ایک جگہ بٹھائیں گے سیٹ بچانے کیلئے رہنمائوں کو ساتھ بیٹھنا ہوگا انہوں نے کہاکہ وقت پر الیکشن ہو اور اختیارات کی منتقلی کا عمل مکمل ہو پیپلز پارٹی بڑے بھائی کی حیثیت سے تمام جماعتوں کے ساتھ بات کرے گی اور تمام جماعتوں کیلئے دروازے کھلے ہیں لوگ حق رائے دہی کا استعمال کریں آئندہ آنے والا وقت بہت حساس ہے آئندہ آنے والی حکومت کی بہت بڑی اہمیت ہوگی انہوں نے کہاکہ 27 ویں آئینی ترمیم ہورہی ہے تو ہم نے سوچا کہ اس میں بھی اپنا حصہ مانگیں کشمیر افیئرز کی وزارت ختم کرنے کی باتیں بہت ہوئیں مگر ابھی تک یہ منسٹری ختم نہیں ہوئی ستائیسویں ترمیم میں عبوری صوبے کو شامل کرانے کی کوشش کی جارہی ہے فیڈریشن کو مضبوط کرنے کیلئے اپنے ٹیکس کولیکشن کے نظام کو بہتر بنائیں انہوں نے کہاکہ پارٹی ٹکٹوں کے فیصلے اپریل میں ہونے ہیں کسی بھی حلقے ٹکٹوں کا فیصلہ نہیں ہوا پارٹی کے اندر انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی گئی الیکشن کا پراسس شروع ہوگا تو ٹکٹوں کے بارے میں فیصلے ہونگے انہوں نے کہاکہ ہر جماعت پیپلز پارٹی پر تنقید کرتی ہے بہت سارے ہمارے ساتھی بھی ہمارے اوپر تنقید کررہے ہیں مگر ہم جواب نہیں دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ صحت کے مسائل دگر گوں ہیں پیچیدہ بیماریوں کے علاج یہاں ممکن نہیں ہو پارہے ہیں ہم الیکشن میں باقاعدہ منشور لیکر آئیں گے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے ذریعے کیلئے جو بہتری ہوسکتی تھی لیول پلیئنگ فیلڈ چاہیئے اور الحمد اللہ لیول پلیئنگ فیلڈ اس وقت ہمیں میسر ہے اور یہ فیلڈ الیکشن تک دستیاب ہونا چاہیئے انہوں نے کہاکہ الیکٹیبلز اور امیدواروں کا رخ ہماری پارٹی کی جانب ہے کسی کیلئے بھی دروازہ بند نہیں کیا گیا انہوں نے کہاکہ ہمیں گلگت بلتستان کا امن بہت عزیز ہے یہاں کے علمائے کرام سے بہت تعاون کی ضرورت ہے علمائے کرام کا تعاون اس بابت مثالی رہا ہے امن و امان کے ماحول کو الیکشن تک برقرار رکھنا ہوگا انہوں نے کہاکہ پارٹی کی رابطہ کمیٹی لوگوں کو پارٹی میں لانے کے حوالے سے صوبائی قائدین کے ساتھ رابطے کرے گی ایسا نہیں ہے کہ رابطہ کمیٹی اپنی طرف سے لوگوں کو پارٹی میں لائے گی انہوں نے کہاکہ پولیس اہلکاروں کے خلاف انتقامی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں آئی جی سے پیشگی اجازت لیکر پولیس والوں کے دھرنے ختم کرانے گیا تھا مجھے یقین دلایا گیا تھا کہ پولیس والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی آئی جی پولیس خود کو ٹھیک کریں اور پولیس اہلکاروں کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے باز رہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم نے ایم ڈبلیو ایم کو دبانے کی کوئی بات نہیں کی ہمارے ایم ڈبلیو ایم والوں سے باقاعدہ رابطے ہیں ہم آپس میں بیٹھتے رہتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ الیکشن مئی سے پہلے نظر نہیں آتے موسمی حالات کی وجہ سے فروری میں الیکشن نظر نہیں آتے اگر کوئی جماعت فروری میں الیکشن چاہتی ہے تو وہ سامنے آئے گی پھر بات ہوگی فروری میں تمام علاقے برفباری کی وجہ سے بند ہونگے تو الیکشن کیسے ہونگے ؟
الیکشن مئی سے پہلے نظر نہیں آتے، امجد ایڈووکیٹ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







