سکردو (چیف رپورٹر) گورنر سید مہدی شاہ سے وزیر تعمیرات عامہ سید امجد زیدی نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سید مہدی شاہ نے سید امجد زیدی کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی با ضابطہ دعوت دیدی جس پر امجد زیدی نے جیالہ بننے پر رضامندی ظاہر کردی۔ بعد ازاں کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے امجد زیدی نے کہاکہ میں نے اپنے حلقے کے تمام ووٹرز اور سپورٹرز سے مشورہ لیا تھاکہ مجھے آئندہ الیکشن کس جماعت کے پلیٹ فارم سے لڑنا چاہیے تو تمام ووٹرز اور سپورٹرز نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا مشورہ دیا اور مسلم لیگ ن میں شامل ہونے سے سختی سے منع کردیا اور کہاکہ مجھے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنا چاہیے تاہم تین چار سپورٹرز نے مشورہ دیا کہ وقت سے پہلے فیصلہ نہیں کرنا چاہیے الیکشن کیلئے ابھی کافی وقت ہے جب الیکشن قریب آئیں گے تو مجھے کسی جماعت میں شمولیت کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے ٹکٹ کی کوئی شرط رکھی ہے اور نہ یہ کوئی اصول یا طریقہ ہے مجھے اس بات کا کوئی ڈر نہیں ہے کہ پیپلز پارٹی میں پہلے ہی کھرمنگ سے الیکٹیبلز شامل ہوئے ہیں سب کو معلوم ہے کہ کس کا کیا ووٹ بنک ہے ؟ لہذا مجھے ایسے میں کسی چیز کا کوئی خوف نہیں ہے۔
گورنر سے ملاقات، امجد زیدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







