کرکٹ بورڈ ٹیم کے باپ کا کردار ادا کرتا ہے، عزت سے بلائے تو کردار ادا کروں گا: شاہد آفریدی

afridi

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ عزت سے بلائے تو کردار ادا کروں گا۔

شاہد آفریدی نے لندن میں آکسفورڈ یونیورسٹی آمد پر پاکستانی اور بھارتی طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ ٹیم کے باپ کا کردار ادا کرتا ہے ، بورڈ عزت سے بلائے تو وہ کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ اور سیاست دونوں نظام اچھے نہیں ، سوشل میڈیا پر طوفانِ بدتمیزی ہے ۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ آج تک انہیں سیاست کا شوق نہیں لیکن کل کا نہیں پتا ، کرکٹ پاک بھارت تعلقات میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ مودی سرکار سے قبل ان کی بھارتی کرکٹرز سے کافی اچھی دوستی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں