کورونا ایس اوپیزکے دوہرے معیارپرمداحوں نے ریشم کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
کچھ عرصے قبل صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ ریشم خبروں کی زینت بنی تھیں، ایوارڈ ملنے پرمداحوں نے خوب تعریف کی تو شوبزکے ہی کچھ افراد نے ان کو ملنے والے صدارتی ایوارڈ پرسوال اٹھائے۔
ریشم لاہورسے اسلام آباد جارہی تھیں جہاں انہوں نے راستے میں دیکھا کہ ایک بڑی تعداد میں لوگ کھڑے ہیں جوکورونا ایس او پیز کا خیال نہیں رکھ رہے۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر اداکارہ نے وڈیو بھی شیئر کی۔







