فحاشی سے متعلق بیان واپس لیں ورنہ آپ میرے وزیراعظم نہیں

 اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فحاشی سے متعلق اپنا بیان واپس لیں ورنہ آج کے بعد وہ انہیں اپنا وزیراعظم نہیں مانیں گی۔

آمنہ الیاس نے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعظم کے حالیہ فحاشی سے متعلق بیان پر کہا میری وزیراعظم سے درخواست ہے کہ براہ مہربانی اپنی بات کی وضاحت کریں، جتنا فوکس آپ نے ولگیریٹی (فحاشی) پر کیا ہے اگر اس کا 50 فیصد بھی آپ قانون پر کریں گے تو یقیناً فرق پڑے گا۔

اداکارہ نے کہا جناح اور بھٹو کے بعد صرف آپ وہ وزیراعظم ہیں جن کی بات پورا پاکستان سنتا ہے ۔ آپ نے کہا ارطغرل دیکھو پورے پاکستان نے دیکھا ، آپ نے کہا فلاں کتاب پڑھو پورے پاکستان نے پڑھی ۔ تو آپ کے اس بیان سے کتنا نقصان ہونے والا ہے آپ کب اس بات کا احساس کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں