کینسر میں مبتلا اداکارہ نائلہ جعفری کی مالی مدد کی درخواست

ینسر میں مبتلا معروف اداکارہ نائلہ جعفری نے دوبارہ نشر ہونے والے ڈراموں کا معاوضہ دینے کی درخواست کی ہے۔سوشل میڈیا پر نائلہ جعفری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں مالی مدد کا مطالبہ کرتے سنا جاسکتا ہے۔

نائلہ جعفری کا کہنا ہے کہ 6 سال سے کینسر جیسی بیماری میں مبتلا ہوں اور دوسری کیمو تھراپی بھی نہیں ہوسکی ہے۔ مجھے انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا کہ پہلے انفیکشن کو کنٹرول کیا جاسکے اور ایک بات جو میں اس دوران سوچتی رہی وہ یہ کہ ہماری حکومت اور پالیسی ساز وں کو فن اور آرٹ سے متعلق لوگوں کا سوچنا چاہیے۔ جب میں نے پی ٹی وی جوائن کیا تو ہمیں دوبارہ نشر کیے جانے والے شوز کی رائیلٹی ملا کرتی تھی، اگرچہ یہ پیسے بہت کم ہوتے تھے لیکن اس کے باوجود ہمیں خوشی ہوتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں