گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ پائلٹ بننا چاہتی تھی لیکن قسمت مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی۔بطور ڈیزائنر اپنے ملبوسات خود تیار کرتی ہوں،کسی برانڈ یا فیشن ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کرنے کے بجائے اپنے ڈیزائن کئے ہوئے ملبوسات پہننے کو ترجیح دیتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈریس ڈیزائننگ مشکل کام ہے او ر مشکل کام کرنے میں مجھے بڑا مزا آتا ہے۔ ہمیشہ چیلنج سمجھ کر مشکل کام کیا ہے۔ بنیادی طور پر میں گلوکارہ ہوں مگر میں نے مختلف ٹی وی چینلز پر مقبول شوز کی میزبانی بھی کی،اداکاری کا شوق ہے مگر اس کا جنون نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے اندر ہر وقت کچھ نہ کچھ کرنے کی جستجو رہتی ہے مستقبل میں میرے پرستا ر مجھے نئے کام کے ساتھ دیکھیں گے۔
ہمیشہ چیلنج سمجھ کر ہر مشکل کام کیا ہے:رابی پیرزادہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







