ممبئی:
بھارتی اداکار عمران ہاشمی فلم ’ٹائیگر3‘ میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بیتاب دھکائی دے رہے ہیں۔
بالی ووڈ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عمران ہاشمی کو سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر3‘ میں بطور ولن کاسٹ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک دونوں جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے، عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ بلاک باسٹر فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں لیکن ابھی وہ خود بھی اس بارے میں نہیں جانتے۔







