بلال اور مومنہ کے باری کا 10 کروڑ ویوز کا ریکارڈ

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکارہ مومنہ مستحسن اور بلال سعید نے نومبر 2019 میں اپنا پہلا گانا باری ریلیز کیا تھا۔جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈز بنائے تھے۔اور اب اس گانے نے ایک اور نیا ریکارڈ بنایا ہے اسے اب تک یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔گانے کی ویڈیو میں بلال اور مومنہ کی رومانوی کہانی کو پیش کیا گیا تھا جبکہ اس کی شوٹنگ لاہور میں کی گئی تھی۔ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ بلال بیرون ملک سے واپس آئے ہیں اور مومنہ کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب ہیں۔اس گانے میں یوٹیوبر رحیم پردیسی کو بھی کچھ مناظر کیلئے شامل کیا گیا تھا۔بعدازاں گزشتہ برس باری کو ایک سال مکمل ہونے پر دونوں گلوکاروں نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی گانے کا ریمیک بھی ریلیز کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں