بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انکا 75 فیصد جگر ناکارہ ہو چکا ہے، وہ صرف 25 فیصد جگر کے ساتھ بھرپور زندگی گزار رہے ہیں۔
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کےبارے میں بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ صرف 25 فیصد صحت مند جگر کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ ان کا 75 فیصد جگر خراب ہو چکا ہے۔
رپورٹس کےمطابق 82 سالہ امیتابھ بچن کی زندگی حوصلے اورجدوجہد کی ایک روشن مثال ہے،1982ء میں فلم ’کُلی‘کی شوٹنگ کےدوران ایک خطرناک حادثہ پیش آیا،جس کے بعد انہیں خون کی منتقلی (بلڈ ٹرانسفیوژن) کی ضرورت پڑی۔
اسی دوران وہ ہیپاٹائٹس بی وائرس کا شکار ہوئے،جو خون کے ذریعے ان کے جسم میں داخل ہوا،امیتابھ کو اس بیماری کا علم کئی سال بعد 2005ء میں ہوا، جب تک ان کا 75 فیصد جگر ناکارہ ہو چکا تھا۔
آج امیتابھ بچن صرف 25 فیصد جگر کے ساتھ نہ صرف زندگی گزاررہے ہیں بلکہ بھرپور انداز میں فلموں، ٹی وی شوز اور سوشل میڈیا پر بھی متحرک ہیں۔ ان کی صحت مندانہ زندگی کا راز سخت ڈسپلن اور مثبت سوچ کو قرار دیا جاتا ہے۔
اداکار خود بھی کہہ چکے ہیں کہ جب تک زندگی ہے،جدوجہد جاری رہےگی ان کا یہ جملہ کئی لوگوں کے لیےحوصلہ اور امید کا پیغام بن چکا ہے۔







