قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے واضح جواب دے دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ دو تین روز سے یہ سن رہا ہوں کہ محمد عامر کم بیک کر رہے ہیں اور ریٹائرمنٹ واپس لے رہے ہیں۔
محمد عامر نے واضح کیا کہ میری کسی سے کم بیک یا ریٹائرمنٹ واپس لینے کے حوالے سے بات نہیں ہوئی نہ میرا کوئی پلان ہے.
میں نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے جو فیصلہ کیا تھا وہ اب ڈن ہے، میرے فینز کہتے ہیں کہ میں واپس آجاؤں لیکن اب پاکستان کرکٹ کو آگے بھی بڑھنا ہے۔







