گلگت( سٹاف رپورٹر )عالمی یوم تپ دق کے موقع پر گلگت میں ریلی نکالی گئی ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت سٹی ہسپتال سے سی ایم ہاوس تک نکالی جانے والی ریلی میں شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تپ دق کے محفوظ علاج کے حوالے سے نعرے درج تھے۔بعد ازاں عالمی یوم تپ دق کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب سے صوبائی وزیر صحت حاجی گلبر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد ذیادہ ہے۔ٹی بی کنٹرول پروگرام کو گلگت بلتستان میں کا میاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس قابل علاج مرض کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ سیکریٹری صحت میر وقار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی بی کے خاتمے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے ٹی بی کنٹرول پروگرام کو درپیش تمام وسائل حل کریں گے۔پروگرام کو فعال بنانے کے لئے حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے۔ ٹی بی کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر شاہ زمان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد اس بیماری کو کنٹرول کرنا اور بہتر انداز میں منیجمنٹ کرتے ہوئے اس بیماری کو ختم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹی بی کے 2100 رجسٹرڈ مریض ہیں جن کا مفت علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔
ٹی بی کنٹرول پروگرام کو گلگت بلتستان میں کا میاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،وزیر صحت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







