سکردو(چیف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سکردو احسان الحق نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہاہے کہ جس بندے نے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلوائے تھے وہ عام شہری نہیں محکمہ صحت کا ملازم ہے اس نے اپنے بچوں کو کبھی پولیو کے قطرے نہیں پلوائے تھے اور فارم پر صحیح کا نشان لگایا تھا یہاں تک کہ مذکورہ شخص کے بچوں کی ویکسینیشن بھی نہیں ہوئی تھی جو کہ مجرمانہ فعل تھا اس لئے جب رات کو یہ شکایت ملی تو آج دفتر بلاکر نہ صرف مذکورہ ملازم کے بچے کو پولیو کے قطرے پلائے بلکہ اسے خود بھی پولیو قطرے پلائے پولیو کے قطرے نہ پلوانے کے علاہ ملازم نے غلط بیانی بھی کی جب محکمہ صحت کا ملازم خود بچوں کو پولیو کے قطرے لینے سے منع کرے گا تو دوسرے لوگوں کو کیسے اس بات قائل کرایا جائے گا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں
بچے کوپولیو قطرے پلانے سے انکار، اے سی نے باپ کو ہی قطرے پلادئیے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







