سابق جنوبی افریقی کرکٹر نے نعمان علی کو پاکستان کرکٹ کیلئے رول ماڈل قرار دیدیا

flendar

سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ورنن فلینڈر نے تجربہ کار پاکستانی اسپنر ٹیسٹ کرکٹر نعمان علی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پاکستان کرکٹ کے لیے رول ماڈل قرار دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر نے ٹیسٹ کرکٹ میں نعمان علی کی تسلسل کے ساتھ پرفارمنس اور ان کے ڈسپلن کو سراہتے ہوئےکہا کہ ہم تجربے کی بات کرتے ہیں، لیکن تجربہ کچھ نہیں ہوتا جب تک آپ میدان میں پرفارمنس نہ دیں۔

ورنن فلینڈر کا کہنا تھا کہ نعمان علی پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین رول ماڈل ہیں،گزشتہ ڈیڑھ سال میں وہ بہترین فارم میں ہیں، بولنگ میں جس طرح وہ کنٹرول کرتے ہیں وہ برصغیر کی کنڈیشنز کے لیے بہت اہم ہے۔

فلینڈر نے نعمان علی کی درست لائن و لینتھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹارگٹ کرنا آسان نہیں، وہ بیٹر کو بہت کم موقع دیتے ہیں، بیٹر کو ان کے خلاف کھیلتے ہوئے محتاط رہنا پڑتا ہے۔

واضح رہےکہ 39 سالہ نعمان علی اس وقت پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اہم بولر ہیں۔ اب تک انہوں نے 21 ٹیسٹ میچز میں 97 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں