جرمنی میں کرونا انفیکشنز اور اموات کی تعداد میں اضافہ

 برلن (آئی این پی )جرمنی میں فی ایک لاکھ کی آبادی میں کورونا وائرس کی نئی انفیکشنز کی تعداد ایک سو تین ریکارڈ کی گئی۔ صحت عامہ کے جرمن اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ روز کورونا کی نئی انفیکشنز کی تعداد 13 ہزار 7 سو 33 رہی جبکہ کووڈ انیس کے مزید 99 مریض انتقال کر گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹھیک ایک ہفتہ قبل نئی انفیکشنز کی یومیہ تعداد 10 ہزار 7 سو 90 رہی تھی اور 70 نئی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔ یہ اعداد و شمار ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں اس وبا کی شدت میں واضح اضافے کا ثبوت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں