بھارت : کسانوں کا احتجاج رنگ لانے لگا، بی جے پی کوبلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا

نئی دہلی(آئی این پی )بھارت میں کسانوں کا احتجاج رنگ لانے لگا، بی جے پی کو آندھرا پردیش کے بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، کسان رہنما بی جے پی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے مغربی بنگال کے دورے پر پہنچ گئے، زرعی قوانین کامعاملہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھی اٹھا دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کسان رہنما بی جے پی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ریاستی انتخابات کے موقع پر مغربی بنگال پہنچ گئے، لیڈروں کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے کسانوں کے خلاف قانون سازی کی، انہیں سزا ضرور ملنی چاہیے،ہریانہ میں کاشتکار خواتین نے بی جے پی لیڈروں کے اجلاس کا گھیرا کر لیا، بی جے پی والوں کو پچھلے گیٹ سے سخت سکیورٹی میں بھاگنا پڑا،کسانون نے ٹکری بارڈ پر پارک اور حویلیاں بنانا شروع کر دیں، زرعی قوانین کا معاملہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھی اٹھا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں