کرونا وائرس کی تیسری لہر:بغیر ماسک پہنے کسی شخص کوضلع میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے گی ،ڈی سی غذر

غذر (بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر ضمیر عباس کی زیر صدارت کرونا وائرس کی تیسری لہر کے حوالے سے حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام سرکاری اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ۔اس دوران ڈی سی غذر نے ہدایات کی کہ بغیر ماسک پہنے کسی شخص کوضلع میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے گی جبکہ پبلک مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا ۔ڈپٹی کمشنر آفس میں ایس او پیز کے حوالے سے کنٹرول روم قائم کر دیا جائے گا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے آگاہی بینرز اور پمفلٹس آویزاں کئے جائیں گے ۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بازار پارکس ،اسکول اور ہسپتالوں میں بھی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ ہوگی اور قائم کمیٹی اپنہ سفارشات، ماسک اور سنیٹائزیشن کی دستیابی یقینی بنائے گی۔ ضلع میں انٹری کے وقت پولیس ہر آنے والے کو چیک کرے گی اور بغیر ماسک کسی کو بھی داخل ہونے سے روکے گی اور بغیر ماسک والوں کو ماسک پہنا کر داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ایس او  پیز کا خیال رکھیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اس بیماری سے اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو بچائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں