کورونا وائرس : مزید 29 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 537 ہوگئی

 اسلام آباد(آئی این پی ) ملک بھر میں  کورونا وائرس سے مزید 29 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 537 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 7 ہزار 453 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 86 ہزار 659، سندھ میں 2 لاکھ 61 ہزار 411، خیبر پختونخوا میں 76 ہزار 104، بلوچستان میں 19 ہزار 220، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 961، اسلام آباد میں 48 ہزار 81 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 17 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 95 لاکھ 29 ہزار 763 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 61 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 71 ہزار 878 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 823 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 29 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 537 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 769، سندھ میں 4 ہزار 458، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 159، اسلام آباد میں 526، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 320 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ادھرسندھ میں 15 اپریل تک اسمارٹ لاک ڈان لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شادی ہالز میں کھانا کھلانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں شادی کی دعوت میں 300 افراد بلائے جاسکیں گے۔ تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے ہوں گے۔ ہوٹل ہالز میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں