کوناکری(شِنہوا)جمہوریہ گنی نے چینی ویکسینز کے ساتھ اپنے دارالحکومت میں نوول کرونا وائرس کیخلاف سرکاری ویکسی نیشن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔وزیر صحت ریمی لاما نے کہا کہ طبی و صحت اہلکار ، مذہبی کارکنان ، کلیدی عہدوں پر فائز افراد اور 65 سال سے زائد عمر کے بزرگوں کو پہلے ویکسین لگائی جائیگی۔چینی ویکسین لگوانے والے ملک کے پہلے طبی اہلکار محمد کونڈے نے کہا کہ چینی ویکسینز کے ساتھ ویکسی نیشن مہم سے طبی کاموں میں سہولت پیدا ہو گی اور وبا کے خلاف جنگ میں مزید امید پیدا ہوگی۔چین کی جانب سے عطیہ کی گئی نوول کرونا وائرس ویکسینز کی ایک کھیپ بدھ کے روز کوناکری پہنچی تھی۔جمعہ تک ملک میں نوول کرونا وائرس کے 16 ہزار 420 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 15 ہزار 91 صحت یاب اور 93 افراد کی موت ہو گئی ہے۔
گنی نے کرونا کیخلاف ویکسی نیشن مہم کا آغاز کر دیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







