نئی دہلی(آئی این پی )مودی کی سیاسی چالوں کے سبب کاشتکاروں سے مذاکرات کے کئی دور ناکام ہو چکے ہیں،بھارت میں کسانوں کا متنازعہ قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے، کاشتکاروں نے جگہ جگہ پنچائتیں منعقد کیں، راجستھان کے جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کا کالے قوانین کے خلاف احتجاج جاری، کسان رہنما راکیش ٹیکیٹ نے کہا کہ اپنے اپنے گائوں کی مٹی دلی ساتھ لے کر آنا ،لڑائی لمبی چلے گی، انہوں نے مزید کہا کہ دلی پولیس ان پر لاٹھیاں چلاتی رہی، مظاہرین انہیں کھانا کھلاتے رہے،کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ اگر کالے قوانین کو واپس نہ کروایا تو پورے بھارت میں زراعت ختم ہو جائے گی، احتجاج میں مسلم کسانوں نے بھی شرکت کی،تین متنازع زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسان 26نومبر سے دلی کے اردگرد دھرنا دیئے بیٹھے ہیں،مودی کی سیاسی چالوں کے سبب کاشتکاروں سے مذاکرات کے کئی دور ناکام ہو چکے ہیں۔
بھارت :کسانوں کا متنازعہ قوانین کیخلاف احتجاج جاری ،مودی سے مذاکرات ناکام
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







