فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام انفلوئنسرز کے لیے ان باکس منیجمنٹ ٹولز متعارف کرانے جا رہا ہے۔رپورٹس میں متعارف کرائے جانے والے ٹولز میں ملٹی سلیکٹ فلٹرز شامل ہوں گے جو صارفین کو تیزی سے پیغامات چھانٹ کر اہم پیغام کا جواب دینے میں مدد دیں گے۔انسٹاگرام نے کسٹم شارٹ کٹ بنانے کے لیے ایک آپشن بھی شامل کیا ہے جس سے ترجیحی پیغامات کا فولڈر بنایا جا سکے گا۔ صارفین ایسے نئے فولڈرز بنا سکیں گے جو ان کی ترجیحات کی عکاسی کر سکیں گے۔ ان فولڈرز کو پیغام کی اقسام کی بنا پر ترتیب بھی دیا جا سکے گا۔میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم کا کہنا تھا کہ یہ ٹولز تخلیق کاروں کو مزید آزادی دیں گے تاکہ وہ مزید تخلیقی کام کر سکیں۔کمپنی کے مطابق یہ ٹول سیٹ صرف ان صارفین کے لیے ہوگا جن کے ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز ہوں گے۔
انسٹاگرام انفلوئنسرز کیلئے نیافیچر متعارف کرانے کیلئے تیار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







