کسان سے لے کر خریدار تک کسی بھی پھل کی تازگی کی تصدیق ایک مشکل عمل ہوتا ہے۔ لیکن اب جاپان میں شائبورا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایس آئی ٹی) نے بالخصوص آم کی تازگی معلوم کرنے کا جدید ترین سسٹم تیار کیا ہے۔
اس عمل میں پھل کو چھوئے اور نقصان پہنچائے بغیر اس کی نرمی کا جائزہ لیا جاتا ہے جو آم میں تازگی ناپنے کا ایک اہم طریقہ ہوتا ہے۔ جبکہ آم میں سختی کچے پن اور مزید نرمی اس کے پرانے ہونے کی علامت ہوتی ہے۔
لیکن پیکنگ سے گزرنے والے سینکڑوں، ہزاروں آموں میں سے ہر ایک کی نرمی یا سختی ناپنا آسان نہیں ہوتا۔ اس کے لیے لیزر اور پلازما کی شاک ویوز (صدماتی امواج) کو استعمال کیا جاسکتا ہے جو بہت تیزی سے ہزاروں بلکہ لاکھوں پھلوں کی تازگی کی تصدیق یا تردید کرسکتی ہے۔







