وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 16 فروری سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پا سپورٹ ختم کر دیں گے ،اللہ کا شکر ہے کہ میری بات سچ ثابت ہوئی ہے ،پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے اور ضمنی الیکشن میں بھی حصہ لے گی ،چوروں کیلئے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔بدھ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹر کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سی ڈی اے کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا اعلان کرتا ہوں،تمام ملکوں کے وزیرے آن لائن ہوں گے جن میں چین اور افغانستان بھی شامل ہے،دوسرے ویزوں میں شکایت تھیں اس لیے بند کررہے ہیں،اسلام آباد کی شاہراہیں اور انٹرچینج تعمیر کریں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے میری بات سچ ثابت ہوئی ہے کہ پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن میں ضرور حصہ لے گی اور آج میں یہ بھی دعوی کرتا ہوں کہ پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن میں بھی حصہ لے گی ،یہ سارے لوگ ایکسپوز ہوں گے ،16فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ ختم کررہے ہیں،وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں ایگل اسکوارڈ اسلام آباد لارہے ہیں،ناکوں پر داڑھی والوں اور پٹھانوں کی پولیس والے تلاشیاں لے رہے رہے ہیں،مری جانے والی ماؤں بہنوں کو روکا جاتا تھا،ناکے نہ ہونے سے ٹاؤٹ مافیا تکلیف ہورہی ہے،دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں ایگل اسکوارڈ اسلام آباد لارہے ہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ نے لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق فروری کے وسط میں نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو رہی ہے، جس کے بعد ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جائے گی۔وزارت داخلہ نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائرکٹریٹ کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ 16 فروری کو سابق وزیراعظم نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے۔
سولہ فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ ہوگا، حکومت کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







