پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی مہم جوئی سے پہلے ‘آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ’ کو یاد رکھے۔اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ کا پہلا جے ایف 17 بلاک 3 طیارہ 2022 میں فضاؤں میں بلند ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جے ایف 17 بلاک 3 طیارہ جدید ترین ہتھیاروں اور آلات سے لیس ہوگا اور یہ رافیل سمیت دیگر جدید طیاروں کے ہم پلہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جنگی چیلنجز اور رجحانات میں وقت کے ساتھ ساتھ نمایاں تبدیلی آئی ہے اور پاک فضائیہ اپنی ضروریات کو مدنظر رکھ کر اپ گریڈیشن کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔بھارت کے ممکنہ فالس فلیگ آپریشن کی اطلاعات پر حکمت عملی سے متعلق سوال پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ہنگامی حالت ہو یا امن، پاک فضائیہ ہمہ وقت الرٹ رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہم سے مت الجھیں اور کسی بھی مہم جوئی سے پہلے بھارت آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو یاد رکھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں عددی برتری کے حامل دشمن کو بھرپور جواب دیا تھا اور دشمن پر پیشہ ورانہ جنگی صلاحیت کی برتری ثابت کی۔خیال رہے کہ رواں برس 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارتی ایئرفورس کی دراندازی کا بھر پور جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا۔پاک فضائیہ کی اس کامیاب کارروائی کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا، تاہم حکومت پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت اسے رہا کردیا تھا۔ پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ایک بڑی پیشرفت لاتے ہوئے بھارتی رافیل طیارے کے توڑ بلاک تھری کی تیاری شروع کر دی ہے۔ پاک فضائیہ کا بلاک 3 بھارت کے فرانس سے حاصل کردہ رافیل طیارے سے درجہ ہا بہتر ہے۔ بلاک تھری کی پروڈکشن کا آغاز ہوگیا ہے۔جے ایف 17 کے ڈبل سیٹ کی فضائیہ کے بیڑے میں بھی شمولیت، چین پاک تعاون سے تیار کردہ 14 ڈبل سیٹ طیارے پاک فضائیہ کے حوالے کر دیے گئے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے، چینی کے سفیر نونگ ڑونگ اور نائیجرین حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔ڈبل سیٹ 14 طیارے پاکستان اور چین کے تعاون سے تیار کیے گئے ہیں، ڈبل سیٹ طیارے تربیت کیلئے بھی استعمال ہوں گے۔پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیارے نائیجریایا کو بھی فروخت کیے گئے ہیں۔سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات کا آج تاریخی دن ہے کیونکہ آج جے ایف 17 بلاک بی کے ڈبل سیٹ طیاروں کی فضائی بیڑہ میں شمولیت ہو رہی ہے۔مجاہد انور خان نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ آج ہی جے ایف 17 بلاک 3 کی طرف بھی پیش رفت کر رہے ہیں، اس سنگ میل کو عبور کرنے پر چین کے شکر گزار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 نے مختلف آپریشنز اور حربی صورتحال میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کے آپریشنز میں جے ایف 17 کا کردار ہر موقع پر نمایاں رہا ہے۔ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ نے کورونا سمیت تمام چیلنجزمیں اپنا بھرپور کردار ادا کیا،پاک فضائیہ قوم کی امنگوں پر ہمیشہ پورا اترے گی۔ جوہری اسلحے سے لیس ہونے کی صلاحیت رکھنے والے رافیل طیارہ فضا میں 150 کلومیٹر تک میزائل داغ سکتے ہیں جبکہ فضا سے زمین تک مار کرنے کی ان کی صلاحیت 300 کلومیٹر تک ہے۔پاکستان کے بلاک تھری کو رافیل طیاروں سے بہتر قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارت کسی بھی مہم جوئی سے پہلے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو یاد رکھے،ایئر چیف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







