عمران خان مجھ سے خوفزدہ،مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کرونگی، مریم نواز

اکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز  نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت ہوتی ہے تو مودی خود چل کر آتا ہے، کمزور حکمرانوں کی وجہ سے ہی بھارت جیسا دشمن پاکستان پر وار کرتا ہے، وازشریف کو مودی کا یارکہنے والوں نے کشمیر بھارت کو گود میں دے دیا۔   بدھ  کو اسلام آباد میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عاجزی سے کہہ رہی ہوں میں دلیر انسان کی بیٹی ہوں، نوازشریف اور راجہ حیدر سے دلیری سیکھتی ہوں، نوازشریف جب آئیں گے تو پتہ لگ جائے گا۔ ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہم سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیریوں سے میرا خون کا رشتہ تو تھا اب دل کا رشتہ بھی بن گیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جب شہادتیں ہوتی ہیں تو زخم ہماری روح پر لگتے ہیں، کمزور حکمرانوں کی وجہ سے ہی بھارت جیسا دشمن پاکستان پر وار کرتا ہے، جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو پاکستان کی شہ رگ پر وار ہوتا ہے، جب نوازشریف کی حکومت ہوتی تھی تو مودی خود چل کر آتا تھا، نوازشریف کو مودی کا یار کہنے والوں نے کشمیر بھارت کو گود میں دے دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مجھ سے خوف زدہ ہے، میرے اعلان پرعمران خان کو اتنا ڈر تھا کہ مجھے گرفتار کرلیا، نوازشریف کی زبان بند ہے لیکن آج ہمارے مخالف بھی ان کی زبان بول رہے ہیں، جو الزامات نوازشریف پر لگائے گئے تھے آج حکمران خود ان کی زد میں ہیں، نواز شریف پر ایک الزام ثابت نہیں ہوا،  نیب عدالت کا جج گھر آکر نوازشریف سے معافی مانگتا ہے، انہوں نے معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا، جو اپنا معاملہ اللہ تعالی پر چھوڑتا ہے اللہ تعالی اسے سرخرو کرتا ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی کرسی پر ایک ڈمی کو بٹھایا ہوا ہے، سلیکٹڈ عمران خان اور سلیکٹرز ناکامی کا سامنا کر رہے ہیں۔  انہوںنے کہا کہ مجھے ایک دلیر آدمی میاں نواز شریف کی بیٹی ہونے پر فخر ہے اور کارکن ایک دلیر لیڈر کے ساتھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نالائق  اعظم جب مودی سے کشمیر کا مقدمہ ہار جاتاہے تو زخم سب کے دلوں میں لگا ہے ۔ نعرہ لگاتا کہ نواز شیف مودی کا یار ہے لیکن کشمیر کا مقدمہ مسلط کرکے ہار کر آیا ہے، ووٹ کو عزت نہ دینے سے پکستان کی شہہ رگ میں حملہ ہوا ،مریم نواز نے کہا کہ میں کشمیر کی بیٹی ہوں میری رگوں میں نواز شریف کا خون دوڑتاہے۔ انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف کی آواز کو دھونس اور دھاندلی سے بند کیا لیکن نظریہ بول رہا ہے اور مخالفین بھی نواز شریف کی آواز بول رہے ہیں ۔ نواز شریف کے نظریے کے پیچھے خدمت کی داستان ہے ، ہر اینٹ پر ، ہر گونے اور پاکستان کے ہر چپے پر نواز شریف کی تصویر ہے  اور یہی وجہ ہے کہ نواز شریف پر کیا کیا الزام نہیں لگایا،ریاستی دہشتگردی  ،غدار،مذہبی اور کیا کیا الزامات لگایا لیکن عوام نے کسی الزام کو نہیں مانا۔ نواز شریف نے کہا کہ اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں ،آج اللہ کا کرم یہ ہوا ہے کہ جو نوازشریف پر الزام لگاتے تھے ان میں ایک بھی ثابت نہیں ہوا جبکہ الزام لانے والوں پر سب سامنے آ رہا ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کہا تھا کہ ملک میں عوامی حکومت چلے گی اور ریاست کے اندر ریاست نہیں چل سکتی تو انہیں جعلی اقامہ پر جے آئی ٹی بنا کر بھیجاگیا۔   مرحوم جج ارشد ملک موت سے پہلے میاں نواز شریف سے  معافی  مانگ کر گیا ارشد ملک نے کہا کہ میں نے آپ اور آپ کی بیٹی کے خلاف جھوٹا فیصلہ دیا اور نیب عدالت کے جج نے گھر آکر معافی مانگی۔ مریم نواز نے خطاب میں مزید کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بھی کہا کہ جب میاں نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت کیس پر بیٹھنے لگا تو انہیں کہا گیا کہ نہ بیٹھیں کیونکہ ہمارے دو سال کی محنت ضائع ہوجائے گی۔  فیض آباد دھرنا کیس میں بھی سب حقیقت سامنے  آنے پر نواز شریف سرخرو ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سچا فیصلہ دینے پر سزا دی گئی ان  پر اور ان کی اہلیہ پر کیسز بنائے گئے  مریم نواز  نے کہا کہ خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا گیا ہے لیکن میرا حوصہل پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے عمران نیازی کے سب مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گی پہلی  بار جب جیل گئی تھی  مرتی ہوئی ماں کو چھوڑ کر آئی تھی میں نے جھوٹ کا مقابلہ کرنے آئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں