اپوزیشن کا اداروں کے خلاف بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ، عثمان بزدار

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قوم سابق ادوار میں ہونے والی اربوں روپے کی لوٹ مار نہیں بھولی۔عوام کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ ڈال کرذاتی محل تعمیر کئے گئے ـعوام کے ٹیکسو ں پر عیش کرنے والے رہنما نہیںراہزن ہیں۔ حکومت مخالف تحریک میں کوئی جان نہیں ـاداروں کے خلاف مہم سوچی سمجھی سازش ہے ـاپوزیشن کا اداروں کے خلاف بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے ـ ادارے ہمارا فخر ہیں اور ادارو ں احترام سب پر لازم ہےـوزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک و قوم کو مشکلات سے نکالنے کیلئے پر عزم ہو کر کام کر رہے ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ خلوص نیت سے کی گئی شبانہ روزمحنت سے عوام کی زندگیوںمیں بہتری لا رہے ہیں اور ملک درست سمت رواں دواں ہو چکا ہے۔ مختصر عرصے میںمختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔صوبے کے عوام کی خوشحالی اور ترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیںہے۔ماضی کی حکومتوں نے عوام کے اصل مسائل سے چشم پوشی کی۔وزیراعظم عمران خان او ران کی ٹیم نے معیشت کو درست کرنے کیلئے ٹھوس اقداما ت کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سمت درست اور نیت نیک ہے۔ ملک و قوم کی بہتری کیلئے کئے گئے فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔انشاء اللہ فلاح عامہ کے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے اہداف حاصل کریں گے۔  عوامی خدمت کا شروع ہونے والا سفر رکے گا نہیں، چلتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔ بدعنوان عناصر کو صرف لوٹ مار سے اکٹھی کی گئی دولت بچانے کی فکر ہے ۔کرپشن کے ناسور نے پاکستان کو پیچھے دھکیلا ہے۔کرپشن کرنے والوں کوعوام کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والے عناصر آج کس منہ سے عوام کی بات کرتے ہیں۔ سابق ادوار میں کرپشن نہ ہوتی تو آج ملک قرضوں میں نہ ڈوبا ہوتا۔ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا۔ ملک کی ترقی کیلئے کرپشن، لوٹ مار اور اقربا پروری کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں