لاہور : اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے جنوری کے آخر یا فروری کے اوائل میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت رابطے نہ کرے، فون کرنا بند کردے، مذاکرات کا وقت گزر چکا ہے، کشتیاں جلا کر میدان میں نکلے ہیں، جلعی تبدیلی کو لاہوریوں نے مینار پاکستان پر دفن کردیا، لاہور میں مینار پاکستان گرائونڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہجنوری کے آخر یا فروری کے اوائل میں لانگ مارچ ہوگا، اسلام آباد مارچ میں استعفے ساتھ لے کر جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ زخم گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔ غصے اور ناراضی کا عنصر بڑھتا جا رہا ہے۔ ہمیں ایک قوم کی طرح رہنا ہوگا۔ اسی عوام میں سے پارلیمنٹ، عدلیہ اور فوج بنتی ہے۔ اگر ادارے ایک دوسرے کے مقابلے میں آتے ہیں تو پھر قومی یکجہتی کبھی برقرار نہیں رہ سکتی۔ آنے والے دنوں میں پاکستان میں انارکی دیکھ رہا ہوں۔ ہمیں انارکی سے پہلے حالات کو سنبھال لینا چاہیے۔پاکستان پر ناجائز حکومت مسلط ہے۔پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو آزادی نہیں دلا سکے۔ کشمیری تین حصوں میں تقسیم کا فارمولا مودی نے الیکشن سے پہلے دیا تھا۔ عمران نے مودی کی کامیابی کے لیے دعائیں کیں۔ 73 سال تک بھارت کشمیر کو ہڑپ کرنے کی جرات نہیں کر سکا تھا۔ آج بھارت نے کشمیر کو ہڑپ کر لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے اس تحریک کا آغاز کرتے ہوئے کچھ مقاصد متعین کیے ہیں، ہم وہ مقاصد آج بیان کرنا چاہتے ہیں۔ سربراہی اجلاس میں فیصلے کیے گئے ہیں کہ سیاست میں انٹیلی جنس اداروں کا خاتمہ کیا جائے گا، آزادانہ الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ہنگامی معاشی اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ تبدیلی کا مطلب عالمی سٹیبلشمنٹ کی غلامی ہے۔ ہم غلام بننے کے لیے پیدا نہیں ہوئے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ادارے کھوکھلے اور دیوالیہ ہو چکے ہیں۔ اس حکومت کو ہٹانے کے لیے جنات اور فرشتوں نے نہیں عوام نے کردار ادا کرنا ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ، ڈائیلاگ شائیلاگ کا وقت گزر چکا ،اب لانگ مارچ ہوگا، اسلام آباد پہنچ کر جعلی، نالائق وزیراعظم کا استعفے چھین کرر ہیں گے، مہنگائی سے مارے لوگ ہمارے دست بازوبن گئے ہیں،کٹھ پتلی اورجعلی حکمران گھرجانے والاہے،ہم کب کسی آمر اور جابر سے ڈرے ہیں ہم کشتی جلا کر میدان میں اترے ہیں ، جب عوام تحریک کااس حدتک ساتھ دیتے ہیں توظلم کی زنجیریں کٹ جاتی ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بھٹو نے پیپلزپارٹی کی بنیاد اسی شہر میں رکھی تھی ، ضیا الحق کے تاریک دور میں پیپلزپارٹی کے جیالوں نے شہادت قبول کی ، جیل کی صہوبتیں برداشت کیں ،کوڑے کھائے لیکن ظلم کے آگے سر نہیں جھکایا، اس ملک کے نالائق حکمرانوں کو نہ عقل ہے نہ تاریخ کا علم ہے ، جب عوام تحریک کااس حدتک ساتھ دیتے ہیں توظلم کی زنجیریں کٹ جاتی ہیں،مہنگائی سے مارے لوگ ہمارے دست بازوبن گئے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ گالم گلوچ اوردھمکی کے علاوہ ان کے دامن میں کچھ نہیں ہے،ان کے پاس نہ عقل ہے اور نہ تاریخ کاعلم ہے،کٹھ پتلی اورجعلی حکمران گھرجانے والاہے ،آپ کاجوش وہمت دیکھ کرہمارے قدم اورتیز ہوجاتے ہیں،منزل نظر آتی ہے،یقین دلاتاہوں آپ کی جیت جلدہونے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ جعلی،ناجائزاورنااہل حکمرانوں کے دامن میں جھوٹ کے سواکچھ نہیں،یہ ووٹ سے نہیں کسی اورکے اشارے سے اقتدارمیں آئے ہیں۔لاہورکا مطالبہ ہے کہ شہباز شریف اور خورشید شاہ کو رہا کرو۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم سیاسی اختلافات ختم کرکے پی ڈی ایم پلیٹ فارم پر کھڑے ہیں، اب کوئی راستہ نہیں ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ،جعلی تبدیلی کو مینار پاکستان میں دفن کردیا ہے ،تین سال فرعونوں کے لہجے میں کہتا رہا این آراو نہیں دوں گا ،آج خود دھول چاٹ کر پی ڈی ایم اور نوازشریف سے این آر او مانگ رہا ہے ۔ یاد رکھو نوازشریف عوام کی روٹی چوری کرنے والے کو این آر او نہیں دیگا۔ مریم نواز نے کہا کہ کووڈ19سے زیادہ مہلک کووڈ18تابعدار عمران خان ہے ،جب سے جعلی حکومت آئی ،پاکستان کی ترقی ،چینی ،گندم ،سستی بجلی ، گیس ، میڈیا کی آزادی اور مریضوں کی دوائی کورنٹین ہوگئی ہے ،اپوزیشن نہیں تمہیں پاکستان کا بچہ بچہ جان گیا ہے ، ایک کروڑ نوکریوں کا خواب دیکھنے والا نوجوان بھی جان چکا ہے ، سرکاری ملازمین بھی جان چکے ہیں جن کی تنخواہ میں ایک روپے کا اضافہ بھی نہیں کیا ،لمبے لمبے بل تو آتے ہیں لیکن نہ بجلی آتی ہے نہ گیس آتی ہے ، عمران خان نے 2011میں جلسہ کیا ، عوام جانتی ہے کہ وہ جلسہکس نے کرایا تھا، جب 2013کے الیکشن میں عبرتناک شکست ہوئی تو تمہیں سمجھ آئی کہ میں عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ تابعداری کر کے ہی وزیراعظم بن سکتا ہوں ،دھرنے کے باوجود نواز شریف عوام کی خدمت کرتا رہا،لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کئے ، دہشت گردی ختم کی ۔انہوں نے کہا کہ تم نے کرپشن کرپشن کا راگ الاپنا شروع کیا ، جسٹس کھوسہ نے کہا درخواست لائو،پھر فکس میچ میں نوازشریف کو اقامہ پر برطرف کیا گیا،عمران خان کے سلیکٹر بھی نہیں جانتے تھے کہ یہ اتنا نالائق ہے ، اس کو خود بھی نہیں پتہ تھا کہ یہ اتنا نالائق نکلے گا۔ مریم نواز نے جلسے میں شریک لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محب وطن شہریو مجھ سے وعدہ کرو، اگر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنا پڑا تو میرے ساتھ چلو گے ، جتنے دن رکنا پڑا رکو گے ۔ مریم نواز نے لاہوریو زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔
پی ڈی ایم کا جنوری کے آخر یا فروری کے اوائل میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







