کترینہ کیف نے حاملہ ہونے کا اعلان کردیا

katrina

بالی ووڈ کی حسینہ معروف اداکارہ کترینہ کیف کا ماں بننے کا خواب سچ ہونے والا ہے۔

اداکارہ نے ننھے مہمان کی آمد سے متعلق زیر گردش خبروں کی تصدیق کردی ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خوبرو اداکارہ نے ایک تصویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی اور مداحوں کو خوش خبری سنا دی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں کترینہ کیف اور وکی کوشل موجود ہیں جبکہ اداکارہ کا بیبی بمب بھی دکھائی دے رہا ہے۔

انہوں نے انسٹا کیپشن میں حاملہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ خوشی اور تشکر کے ساتھ ہم اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز شروع کرنے والے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں