حرام کاموں سے بہتر مرد دوسری شادی کرلے:صائمہ قریشی

saima

پاکستانی اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ 95 فیصد مرد دوسری شادی کے خواہشمند ہیں لہٰذا حرام کاموں سے بہتر مرد دوسری شادی کرلے۔

اداکارہ صائمہ قریشی نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں مختلف موضوعات پر گفتگو کے ساتھ ساتھ مردوں کی دوسری شادی اور غیر ازدواجی تعلقات پر بھی بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں صائمہ قریشی نے کہا کہ 95 فیصد مرد دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں، ہمارے میڈیا میں بھی ایسی کئی خواتین ہیں جنہوں نے شوہروں کی دوسری شادیاں خود کروائی ہیں حتیٰ کہ ایسے بھی کئی خاندان ہیں جہاں مرد کی 2 بیویاں ایک دوسرے کے ساتھ رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں مرد غیر ازدواجی تعلقات بنانے سے نہیں ڈرتے حتیٰ کہ انہیں اپنی بیوی کو اعتماد میں لےکر اس لڑکی سے نکاح کرلینا چاہیے کیوں کہ ایک مرد کی غلط حرکت پوری نسل تباہ کردیتی ہے۔

صائمہ قریشی کا کہنا تھا کہ مردوں کو کسی کے جذبات کے ساتھ کھیلنے یا پھر کسی کو اپنے جھوٹے وعدوں میں پھنسانے سے پہلے یہ سوچ لینا چاہیے کہ ان کی اپنی اولاد بھی ہے لہٰذا حرام کام کرنے سے بہتر ہے کہ مرد دوسری شادی کرلیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ صائمہ قریشی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شوہر کو دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے، اداکارہ کے وائرل ویڈیو کلپ پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں