گوگل میپس کا ایسا بہترین خفیہ فیچر جس کے بارے میں بیشتر افراد نہیں جانتے

google maps

جدید ٹیکنالوجی کو ہر ممکن حد تک سادہ رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ زیاہ سے زیادہ افراد اسے آسانی سے اسعمال کرسکیں۔

مگر پھر بھی متعدد فیچرز ایسے ہوتے ہیں جن کا صارفین کو علم نہیں ہوتا۔

ایسا ہی ایک فیچر گوگل میپس میں بھی چھپا ہے جس کا علم بہت کم افراد کو ہے۔

اس فیچر سے منزل کی جانب جانے والی سمتوں کو فوری طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں اس فیچر کے بارے میں بتایا گیا۔

جب آپ گوگل میپس کو کسی جگہ جانے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور منزل کی جانب بڑھتے ہیں تو اسکرین پر دائیں یا بائیں جانب گرین ڈائریکشن باکس موجود ہوتا ہے۔

اس ڈائریکشن باکس پر بائیں جانب swipe کرنے پر گوگل میپس کی جانب سے سفر کے تمام اگلے مراحل کا انکشاف کیا جاتا ہے۔

درحقیقت ہر سفر کے پر موڑ یا اہم پوائنٹ پر چھلانگ لگا کر دیکھنا ممکن ہوتا ہے۔

صارفین ری سینٹر بٹن پر کلک کرکے میپ کو دوبارہ موجودہ لوکیشن پر واپس لاسکتے ہیں۔

حیران کن طور پر اس سادہ فیچر کا علم گوگل میپس استعمال کرنے والے بیشتر افراد کو نہیں۔

ایسے افراد جن کا راستہ پیچیدہ ہوتا ہے، ان کے لیے یہ فیچرز کافی کارآمد ثابت ہوگا اور وہ پہلے سے طے کرسکیں گے کہ کسی پیچیدہ چورنگی یا موڑ پر کیسے گاڑی سے سفر کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں