یو اے ای نے پاکستانی سفیر کو اعلیٰ ترین شہری ایوارڈ سے نواز دیا

uae

ابوظبی: پاکستان کے سفیر فیصل نياز ترمذی کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے اعلیٰ ترین شہری ایوارڈ فرسٹ کلاس آرڈر آف زاید II سے نوازا گیا ہے۔

یہ اعزاز ابوظبی میں گزشتہ تین سال سے تعینات سفیر فیصل نیاز ترمذی کی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

ابوظبی میں تقریب میں اماراتی معاون وزیر خارجہ خلیفہ شاہین المرار نے اعزاز پیش کیا اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور نائب وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے پیغامات بھی سفیر تک پہنچائے۔

اس موقع پر سفیر فیصل نياز ترمذی نے کہا کہ یہ اعزاز صرف ان کا نہیں بلکہ پاکستانی سفارتکاری اور کمیونٹی کی محنت کا اعتراف ہے۔

انہوں نے اماراتی قیادت، سفارتخانہ عملہ اور پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔

سفیر نے مزید کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے تعاون اور اعتماد پر بھی ممنون ہیں، اور یہ اعزاز دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں