سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

gold

کراچی: سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمت میں کمی آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کم ہو کر 4 لاکھ44 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کم ہو کر 3 لاکھ49 ہزار656 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ17 ڈالر کم ہو کر 4235 ڈالر فی اونس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں