ایکس (ٹوئٹر) کا پرانے غیر فعال یوزر نیمز فروخت کرنیکا فیصلہ

x

آپ کے پرانے غیر فعال ٹوئٹر (اب ایکس) یوزر نیم اب کمپنی کے لیے خزانہ ثابت ہونے والے ہیں۔

جی ہاں ایکس کی جانب سے ایسے یوزر نیم فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جن کو کافی عرصے سے استعمال نہیں کیا گیا۔کمپنی نے اس کا اعلان ایک ایکس پوسٹ میں کیا۔

کمپنی کے مطابق یہ یوزر نیم ایکس کے ہینڈلز مارکیٹ پلیس کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے۔یہ مارکیٹ پلیس ایکس کے پریمیئم اور پریمیئم بزنس صارفین کو ہی دستیاب ہوگا۔

کچھ یور نیم تو مفت ہی دے دیے جائیں گے جن کے لیے priority کی اصطلاح استعمال کی جائے گی۔دیگر یوزر نیمز کو فروخت کیا جائے گا یا وہ انوائیٹ اونلی ہوں گے اور ان کے لیے Rare کی اصطلاح استعمال کی جائے گی۔

یہ کچھ عجیب محسوس ہوتا ہے مگر ایک رپورٹ میں اس کی وضاحت کی گئی۔رپورٹ کے مطابق مفت یوزر نیم بنیادی طور پر طویل یوزر نیمز ہوں گے جبکہ فروخت کیے جانے والے اکاؤنٹ ہینڈلز مختصر یا زیادہ منفرد ہوں گے۔

ان یوزر نیمز کی قیمتیں ڈھائی ہزار ڈالرز سے شروع ہوکر لاکھوں ڈالرز تک جاسکتی ہیں جس کا انحصار ان کی طلب اور انفرادیت پر ہوگا۔

فروخت کیے جانے والے یوزر نیمز کی ملکیت منتقل نہیں کی جائے گی تاکہ لوگ اسے دوبارہ فروخت نہ کرسکیں۔

یہ واضح نہیں کہ ان یوزر نیمز کے سابقہ مالکان کو اس سے کوئی مالی فائدہ حاصل ہوگا یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں