زمین کے گرد اب 2 چاند ہیں، ناسا کی تصدیق

moon

کیا آپ کے خیال میں زمین کا بس ایک ہی چاند ہے؟

اگر آپ ایسا سوچتے ہیں تو جان لیں کہ ایسا نہیں اب زمین کے ایک نہیں بلکہ 2 چاند ہوگئے ہیں۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق ایک چھوٹا سیارچہ 2025 پی این 7 زمین کا دوسرا چاند بن گیا ہے۔

یہ سیارچہ زمین کے موجود ہے اور اسے امریکا کی ہوائی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دریافت کیا۔

یہ 18 سے 36 میٹر چوڑا ہے اور سائنسدانوں کے خیال میں یہ زمین کے ساتھ 60 برسوں سے موجود ہے اور اگر اس کا موجودہ مدار برقرار رہا تو یہ ہمارے سیارے کے ساتھ 2083 تک چکر لگا سکتا ہے۔

سیارچے کے اس طرح زمین کے مدار میں پھنس جانے کے لیے سائنسدانوں کی جانب سے منی مون (mini moon) کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

یعنی یہ کوئی حقیقی چاند نہیں بلکہ ایک چھوٹی خلائی چٹان ہے جو سورج کے گرد ہماری زمین کے ساتھ گھوم رہی ہے۔

چونکہ یہ زمین کی حرکت کے مطابق گھوم رہی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ یہ خلا میں زمین کا تعاقب کر رہی ہے۔

چاند کے برعکس یہ سیارچہ براہ راست زمین کے مدار میں چکر نہیں لگا رہا اور ہمارے سیارے کے لیے خطرہ بھی نہیں کیونکہ یہ زیادہ قریب نہیں آئے گا۔

یہ ہمارے چاند کے مقابلے میں زمین سے 10 گنا دور ہے اور ہمارے سیارے کی کشش ثقل پر اثرات مرتب نہیں کرے گا۔

اس سے قبل بھی زمین کے گرد اس طرح کے منی مون دریافت ہوچکے ہیں۔

ستمبر 2024 میں ایک سیارچہ نے زمین کے مدار کے گرد چکر لگانا شروع کیا اور نومبر تک وہاں موجود رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں