سونے کی قیمت میں 1600 روپےکی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

gold

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1600 کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت1600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ22ہزار 562 روپےہوگئی ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاو 16 ڈالر کم ہوکر 4002 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں