پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20 کرکٹ کے ابتدائی اوور میں وکٹ لینے میں سب پر برتری حاصل کر لی ہے۔
شاہین آفریدی اب تک 75 اننگز میں 24 بار یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں، ان کا اکانومی ریٹ 5.86 رہا، سابق بھارتی پیسر بھونیشور کمار 74 اننگز میں 18 بار پہلے اوور میں وکٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
افغان پیسر فضل حق فاروقی 43 میچز میں 16 بار یہ کارنامہ سرانجام دے چکے، کیوی پیسر ٹم ساؤدی 55 اننگز میں16 جبکہ سری لنکن فاسٹ بولر اینجیلو میتھیوز 39 اننگز میں 14 بارابتدائی اوور میں شکار کر پائے تھے۔







