یوٹیوب میں ایک دلچسپ تبدیلی کر دی گئی

youtube

یوٹیوب میں صارفین کے لیے ایک نئی دلچسپ تبدیلی کی گئی ہے۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں نئے لائیک بٹن کو متعارف کرایا گیا ہے۔

فی الحال یہ نیا لائیک بٹن مخصوص ویڈیوز تک محدود ہے جس پر کلک کرنے پر مختصر انیمیشن کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔

اس فیچر کا اعلان اکتوبر 2025 کے وسط میں یوٹیوب یوزر انٹرفیس میں مختلف تبدیلیوں کے ساتھ کیا گیا تھا۔

اب اس نئے لائیک بٹن کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

اس وقت 20 مختلف انیمیشنز دستیاب ہیں جن کا انحصار اس پر ہوتا ہے کہ آپ کس طرح کی ویڈیو دیکھ رہے ہیں۔

اگر آپ گاڑیوں یا آٹو ریسنگ سے متعلق ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو لائیک بٹن مختصر وقت کے لیے اسپننگ، دھواں چھوڑنے والے ٹائر کا انیمیشن دکھائے گا۔

اگر آپ کوئی تعلیمی ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو لائیک بٹن روشن بلب میں تبدیل ہو جائے گا۔

کتے اور بلیوں کی ویڈیوز کے لیے بھی لائیک بٹن انیمیشنز دستیاب ہوں گے مگر بچوں کی ویڈیوز کے لیے ابھی ایسا لائیک بٹن تیار نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں