امریکہ میں ایٹمی ہتھیاروں کے سب سے بڑے ذخیرے کی حفاظت پر فوجیوں کے ساتھ ساتھ فوجی تربیت یافتہ ڈولفنز بھی تعینات ہیں اور یہ سلسلہ کم از کم پچھلے 50 سال سے جاری ہے۔امریکی ویب سائٹ ”ملٹری ڈاٹ کام” کے مطابق، فوجی مقاصد کے تحت ڈولفنز کو تربیت دینے کا سلسلہ 1967 میں شروع ہوا جو آج تک جاری ہے۔ان ڈولفنوں کو سمندری تہہ میں چھپائی گئی بارودی سرنگیں شناخت کرنے سے لے کر فوجیوں کی حفاظت اور امدادی کارروائیوں تک کی تربیت دی جاتی ہے۔اس مقصد کیلئے ”یو ایس نیوی میرین میمل پروگرام” کے تحت ڈولفنوں کے علاوہ دوسرے سمندری جانور بھی سدھائے جاتے ہیں تاکہ وہ عسکری تقاضوں سے مخصوص کام کرسکیں۔