گیانا نے چین کی عطیہ کردہ کرونا ویکسین وصول کر لی

جارج ٹان(شِنہوا)چینی حکومت کی جانب سے عطیہ کی جانیوالی نوول کرونا وائرس ویکسینز کی ایک کھیپ گیانا کو موصول ہوگئی ہے جس سے عالمی وبا کا مقابلہ کرنے میں ملک کو مدد ملے گی۔گیانا کے وزیر صحت فرینک انتھونی  اور گیانا میں چینی سفارتخانے کے ناظم الامور چھن شی لائی نے گیانا کے دارالحکومت جارج ٹان کے ایک ایئرپورٹ پر کھیپ کا خیر مقدم کیا اور ویکسینز حوالے کرنے سے متعلق سرکاری کاغذات پر دستخط کیے۔تقریب کے دوران انتھونی نے گیانا کے صدر عرفان علی ، گیانا کی حکومت اور عوام کی طرف سے چینی عوام اور حکومت سے اظہار تشکر کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب گیانا کو کسی غیر ملکی حکومت کے جانب سے براہ راست عطیہ کی جانے والی نوول کرونا وائرس ویکسین ملی ہے، جو وقت پر پہنچی ہے اور اسے فوری طور پر صف اول کے طبی کارکنان کو لگانے کیلئے استعمال کیا جائیگا۔انتھونی نے چین کی جانب سے دواساز گروپ سائنوفارم کی تیار کردہ ویکسینز عطیہ کرنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارآمد ثابت ہوئی ہے اور دنیا کی بہترین ویکسینز میں سے ایک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں