ٹرمپ کی آمد پر اقوام متحدہ کا اسکیلیٹر کس نے بند کیا؟ گتھی سلجھ گئی

trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آمد پر اسکیلیٹر بند ہونے کے معاملے پر یو این ترجمان نے وضاحت پیش کردی۔

گزشتہ روز صدر ٹرمپ خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ جب اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پہنچے اور بالائی منزل پر جانے کے لیے اپنے عملے کے ہمرے اسکیلیٹر پر چڑھے تو اچانک اسکیلیٹر رک گیا اور صدر ٹرمپ کو میلانیا کے ساتھ سیڑھیاں چڑھنی پڑیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے اس حوالے سے کہا کہ اقوام متحدہ کا خیال ہے کہ اس نے اس معمہ کو حل کر دیا ہے اور ممکنہ طور پر صدر ٹرمپ کے ویڈیو گرافر نے غلطی سے حفاظتی طریقہ کار کو متحرک کر دیاجس کے باعث اسکیلیٹر (برقی سیڑھیاں ) رک گئی تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی آمد کے موقع پر ان کا فوٹو گرافر اسکیلیٹر پر پیچھے کی طرف سفر کر رہا تھا تاکہ وہ صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کی تصاویر لے سکے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ممکنہ طور پر ویڈیو گرافر نے نادانستہ طور پر حفاظتی بٹن کو فعال کیا ہو، حفاظتی طریقہ کار لوگوں یا اشیاء کو حادثاتی طور پرگیئرنگ میں پھنس جانے یا کھینچنے سے روکنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز اقوام ٹرمپ اپنی تقریر میں اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’یہاں آنے پر مجھے صرف ایک ٹوٹا اسکیلیٹر ملا، اگر خاتون اول کی صحت اچھی نہ ہوتی تو وہ گر جاتیں‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں