غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذالعمل ہو گیا، مصری میڈیا کا دعویٰ

gaza

مصری میڈیا نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے نافذ العمل ہونے کا دعویٰ کردیا۔

مصری میڈیا القاہرہ ٹی وی کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدہ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے سےنافذالعمل ہوگیا ہے۔

مصری وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ مصر نےغزہ جنگ بندی معاہدے کو اہم لمحہ قرار دیا ہے، شرم الشیخ میں ہونے والی مثبت پیش رفت غزہ جنگ میں ایک اہم موڑ کی نمائندگی کرتی ہے.

مصری وزیرخارجہ بدر عبدالعاطی آج پیرس روانہ ہوں گے جہاں وہ غزہ کی صورتحال سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں