یرغمالیوں کی 736 دن بعد رہائی پر اسرائیلی پھٹ پڑے

israel

اسرائیلی قیدیوں کی 736 دن بعد رہائی پر عوام کا غصہ پھٹ پڑا، تل ابیب اور یروشلم میں جمع ہونے والے سیکڑوں اسرائیلیوں نے سوال اٹھا دیے۔

اسرائیلی شہریوں نے سوال کیا کہ یہ سب اتنی دیر سے کیوں ہوا؟ معاہدہ پہلے ہوجاتا تو زیادہ قیدی زندہ ہوتے اور ہزاروں فلسطینیوں کی جانیں بچائی جاسکتی تھیں۔

نیتن یاہو کے ذکر پر نعروں اور احتجاج کا طوفان کھڑا ہوگیا، ٹرمپ کے ایلچیوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر کو عوامی ناراضی کا سامنا کرنا پڑا، قیدیوں کی تاخیر سے رہائی پر نیتن یاہو پر شدید تنقید کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں