نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی سی بی چیئرمین احسان مانی کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز، تماشائیوں اورصحافیوں کو ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کیلئے ویزا فراہم کرنے کی تحریری ضمانت کا مطالبہ سیاسی چال ہے، تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ پڑوسی ملک کے کھلاڑیوں کیلئے ویزوں کا فیصلہ حکومت کا ہی ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بورڈ آفیشل نے کہا ہے کہ احسان مانی کا بیان پڑھ کر بہت حیرت ہوئی ہے، وہ اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنا چاہتے ہیں یا پھر ایسی باتوں سے اپنے ملک میں مقبولیت حاصل کرنیکی خواہش ہے، اگر اسکو سیاسی ایشو بنانا چاہتے ہیں تو آپکی مرضی ہے، وہ خود بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ بی سی سی آئی کسی بھی ایونٹ کے حوالے سے کسی بھی غیر ملکی ٹیم کے لئے ایک واضح پالیسی رکھتا ہے اور اس کے لئے کسی تحریری ضمانت کی ضرورت نہیں ہے البتہ ان ویزوں کے لئے فیصلہ تو حکومت کا ہی ہوگا، بھارتی بورڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کے لئے سنجیدہ ہے۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ:پڑوسی ملک کے کھلاڑیوں کیلئے ویزوں کا فیصلہ حکومت کا ہی ہوگ، بھارتی کرکٹ بورڈ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







