کراچی(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 6پر کورونا وائرس کے وار تیز، فواد احمد کے بعد مزید 3ارکان کا ٹیسٹ مثبت آ گیا،مزید کورونا کا شکار ہونے والوں میں 2 غیرملکی کھلاڑیوں اور ایک ٹیم کے سپورٹنگ اسٹاف ممبر شامل ہے۔پی سی بی نے کورونا پازیٹو کیسز کے باوجود لیگ شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 6کے میچ شیڈول کے مطابق ہونگے، کراچی کے میچز لاہور منتقل نہیں ہونگے، میچز 50فیصد تماشائیوں کیساتھ ہی ہوں گے ، کورونا سے متاثر کھلاڑی 10روز تک قرنطینہ میں رہیں گے،معاملے کو کسی کی کوتاہی کہنا مناسب نہیں، پی ایس ایل کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، ہوٹل اور گرائونڈ سمیت سب جگہ ایس او پیز کا خیال رکھا جارہا ہے۔منگل کوپریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی سمیع الحسن برنی نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ دوبارہ کئے جا رہے ہیں،2دن میں 244پی سی آر ٹیسٹ کروائے ہیں،جن میں مزید 3افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی، 2 غیرملکی کھلاڑیوں اور ایک ٹیم کے سپورٹنگ اسٹاف ممبر کے ٹیسٹ مثبت آئے ،معاملے کو کسی کی کوتاہی کہنا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ پازیٹو آنے والے چاروں ارکان کو بہترین سہولیات دی جا رہی ہیں، ان کا اپنی فیملیز اور بورڈز سے رابطہ ہے۔ نئے تین پازیٹو میں سے ایک کا تعلق اسلام آباد یونائیٹڈ سے اور 2کا الگ الگ ٹیموں سے ہے،فواد احمد اور تین لوگ جو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں وہ 10 روز تک قرنطینہ میں رہیں گے، ان کے دوبارہ جمعرات کو ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم اور براڈ کاسٹنگ اسٹاف کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں،ایونٹ میں 112افراد پر مشتمل براڈ کاسٹنگ اسٹاف بھی شریک ہے ، اس وقت بائیو سکیور ببل میں 300لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے اب ہر3دن بعد پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ شیڈول کے مطابق ہو گا ، پی ایس ایل 6کے میچ شیڈول کے مطابق ہونگے، کراچی کے میچز لاہور منتقل نہیں ہونگے،پی ایس ایل کے 16مارچ تک کے میچز 50فیصد تماشائیوں کیساتھ ہی ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، ہوٹل اور گرائونڈ سمیت سب جگہ سخت کوشش کررہے ہیں،ایک ورچوئل کانفرنس ہورہی ہے جس میں بہت ساری چیزوں پر فیصلے ہوں گے۔سمیع الحسن برنی نے مزید کہا کہ50فیصد تماشائی میدان میں آئیں گے، فائنلز کا فیصلہ بعد میں ہوگا، 16مارچ تک کے میچز50فیصد تماشائیوں کے ساتھ ہوں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ نے گذشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میچ ملتوی کردیا گیا تھا۔
پی ایس ایل: کورونا وائرس کے وار تیز، فواد احمد کے بعد مزید 3ارکان کا ٹیسٹ مثبت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







