کراچی(آئی این پی)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )6کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے محمد رضوان اور صہیب مقصود کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز کو 7وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔ملتان سطان نے لاہور قلندرز کے 158رنز کے ہدف کو 17ویں اوور کی دوسری گیند پر 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان 76 اور صہیب مقصود نے61رنز بنائے۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔جمعہ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی طور پر نقصان کے بعد میچ میں واپسی کرتے ہوئے محمد حفیظ کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں 6وکٹوں پر 157رنز بنائے۔محمد حفیظ نے ایونٹ میں اپنی زبردست فارم کو جاری رکھا اور 3چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے 35گیندوں پر 61رنز بنائے۔سمت پٹیل نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ میں ٹیم کی اننگز مکمل کی اور مقررہ اوورز میں قلندرز نے 6وکٹوں پر157رنز بنائے۔سلطانز کے شاہنواز دھنی اور بریتھویٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سمت پٹیل 26 اور شاہین شاہ آفریدی 3 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ملتان سلطانز کے صرف ایک رن پر کرس لین کو صفر پر بولڈ کرکے اہم کامیابی دلائی۔جیمز وینس نے 30رنز تک کپتان محمد رضوان کا ساتھ دیا مگر سمت پٹیل نے حارث رف کے ہاتھوں آٹ کرادیا، وہ صرف 5 رنز بنا سکے۔کپتان محمد رضوان اور صہیب مقصود نے تیسری وکٹ پر اچھی بیٹنگ کی اور کپتان نے اپنی دوسری نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے ٹیم کی سنچری بھی پوری کی۔محمد رضوان نے جیت کی تلاش میں سرگرداں ٹیم کی پوزیشن مستحکم بناتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔قلندرز نے رضوان کو 83کے مجموعے پر ایک موقع بھی فراہم کیا جب وہ 55رنز بنا کر کھیل رہے تھے، فخر زمان نے ان کا کیچ گرایا تھا۔کپتان محمد رضوان 76رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔شاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز کو ایک مرتبہ پھر وکٹ دلائی اور اس مرتبہ سلطانز کے کپتان کی قیمتی وکٹ حاصل کی جو 76رنز بنا کر 140کے مجموعے پر حارث رئوف کو کیچ دے بیٹھے۔دوسرے اینڈ سے صہیب مقصود نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور 35گیندوں پر 7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے61رنز بنائے۔ملتان سلطان نے 16.2اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







